میں نے جھوٹ بولا کیونکہ۔۔ تابش ہاشمی نے اپنی دوست سے کیا ایسا جھوٹ بولا تھا جس سے وہ ناراض ہوگئیں؟ زندگی کا انوکھا واقعہ بتا دیا

image

“میں خواتین کی خوبصورتی سے زیادہ ان کی ذہانت سے متاثر ہوتا ہوں۔ میری ایک دوست تھیں جو بہت زیادہ ذہین تھی۔ اسے متاثر کرنے کے لئے میں نے ایک گانے کے لئے شاعری لکھی۔ وہ متاثر ہوگئی۔ “

یہ کہنا ہے مزاحیہ ہوسٹ تابش ہاشمی کا جو کامیڈی کی دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ حالیہ ہی میں انھوں نے ایک شو میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کچھ باتیں کیں۔

تابش نے بتایا کہ وہ اپنی اس دوست کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ لیکن ان کی دوست نے امیریکن آئڈل میں وہ گانا سن لیا جس کو تابش نے اپنی شاعری کہا تھا اور پھر وہ ان سے ہمیشہ کے لئے دور ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ قصہ ان کی نوجوانی کے زمانے کا ہے۔ تابش شادی شدہ اور 2 بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts