سلمان کی دبنگ انٹری، کترینہ کے شوہر کو پہچان ہی نہ سکے ۔۔ سلمان خان کی آمد پر سیکیورٹی گارڈز نے وکی کوشل کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ ویڈیو

image

سلمان خان کی دبنگ شخصیت سے تو سب ہی واقف ہیں، وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان کے ساتھ پوری سیکیورٹی کی فوج ہوتی ہے، جو ان کے آس پاس کسی کو پھٹکنے نہیں دیتی۔ خاص کر جب سے سلمان کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں تب سے وہ زیادہ چوکنا ہوگئے ہیں۔

ان دنوں سلمان خان انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ جہاں اور بھی بالی ووڈ اداکار پہنچے ہوئے ہیں۔ پر اس سب میں ایک ویڈیو کل سے کافی وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان اور وکی کوشل کا ٹاکرا دیکھا گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ وکی کوشل مداحوں کے ساتھ سیلفیز بنوا رہے تھے کہ اسی دوران وہاں سلمان خان کی اینٹری ہوئی (جو وکی کی اہلیہ کترینہ کیف کے قریبی دوست رہ چکے ہیں)۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکی کوشل کو سلمان خان کی سیکیورٹی اہلکار پیچھے دھکیل رہے ہیں جبکہ اس دوران وکی کوشل سلمان خان سے بات کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں، مگر سلمان خان کچھ جواب دیئے بغیر انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

یہ ویڈیو جیسے کی سوشل میڈیا پر آئی فوراً وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کے ملے جلے تاثرات ہیں اور کافی لوگوں نے تو اس بات پر وکی کا مذاق بھی اڑایا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts