ندا یاسر کی والدہ 8 فروری 2021 کو دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں۔ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ آج بھی آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ گذشتہ روز اپنے پروگرام میں والدہ کے حوالے سے ان کی یادوں کو شیئر کرتے ہوئے ندا رو پڑیں۔ شو میں دنیا سے جانے والوں کی چیزوں کے متعلق بات ہو رہی تھی جس پر ندا نے کہا جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں وہ ہمیشہ یاد رہتے ہیں لیکن ان کی چیزیں دیکھ دیکھ کر زیادہ یاد آتی ہے اور ہمیشہ دل کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ ہوتے تو ایسے بیٹھتے، ایسے رہتے، ایسے دیکھتے ۔
ندا نے بتایا کہ میری والدہ کی موت کے بعد ان کا بستر اور الماری میں اپنے ساتھ، اپنے پاس، اپنے گھر لے آئی۔ بستر کو میں نے اپنے بیٹے کے کمرے میں رکھ لیا اور جب بھی میں بے سکونی کی حالت میں ہوتی ہوں، میں اکیلا محسوس کرتی ہوں، مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے میں اس بستر پر بیٹھی ہوں، لیٹتی ہوں۔ مجھے سکون مل جاتا ہے، اچھی نیند آتی ہے اور یوں لگتا ہے کہ جیسے میں اپنی امی کی گود میں سر رکھ کر لیٹی ہوں۔ وہ چیزیں مجھے ماں کا احساس دلاتی ہیں۔
ویڈیو: