عفت عمر 25 سال پہلے کیسی دکھتی تھیں؟ پرانی تصویر شئیر کر کے تنقید کرنے والوں کو نیا پیغام دے دیا

image

آج کل اداکارائیں اور ماڈلز اپنی ڈائیٹ اور ورزش کے حوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب عمریں زیادہ ہوجانے کے باوجود ان کے چہرے پر جھریاں زرا کم ہی نمودار ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ماڈل عفت عمر بھی ہیں جنھیں ماڈلنگ کو خیر باد کہے بھلے ہی بہت عرصہ گزر گیا ہے لیکن آج بھی وہ پہلے کی طرح اسمارٹ اور تازہ دم نظر آتی ہیں۔

اس بات کا ثبوت حال ہی میں عفت نے اپنی 25 برس پرانی شادی کی تصویر شئیر کر کے بھی دیا ہے۔ جس میں دلہن بنی عفت کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں لیکن اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ان کی خوبصورتی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔

ساتھ ہی عفت نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں انھوں نے کیپشن دیا ہے کہ “اب تمام نفرت کرنے والے آئیں اور بھونکنا شروع کریں“

ویڈیو میں عفت کی نئی پرانی تصویروں کا کولاج ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ 51 برس کی عفت عمر آج بھی پہلے کی طرح ہی خوبصورت ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts