83 برس کی عمر میں باپ بننے والا ہوں۔۔ ال پچینو کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش کب متوقع ہے؟

image

معروف ہالی ووڈ اداکار ال پچینو کا کہنا ہے کہ 83 برس کی عمر میں وہ ایک بار پھر باپ بننے والے ہیں۔ مشہور زمانہ فلم’گاڈ فادر کے ہیرو ال پچینو نے بتایا ہے کہ 29 سالہ نور الفلاح امید سے ہیں اور ان کے ہاں کسی بھی وقت بچے کی پیدائش ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ال پچینو کے پہلے ہی 3 بچے ہیں۔ اس سے پہلے 2 بیورلی ڈی اینجیلو سے اور ایک اداکارہ جان ٹارنٹ سے۔ اس طرح آنے والا بچہ ال پچینو کا چوتھا بچہ ہوگا۔

ال پچینو کے ہونے والے بچے کی والدہ نور الفلاح کویتی نژاد امریکی پروڈیوسر ہیں اور ان کی والدہ امریکی ہیں۔ نورالفلاح نے فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts