مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر کا سب سے اہم فرد اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور اس غم کی خبر سے آگاہ کیا۔
عالیہ کے مداح بھی اس خبر پر ان سے تعزیت کر رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ کے نانا نریندراناتھ رازدان 94 سال کی عمر میں چل بسے۔ ان کو کو پھیپھڑوں میں شدید انفیکشن ہونے پر پچھلے مہینے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ عالیہ نے اپنے نانا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث عالمی ایوارڈ شو میں شرکت منسوخ کردی تھی۔
نانا کی موت کے متعلق لکھتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ میرے نانا نے زندگی میں 93 بہاریں دیکھیں اور وہ اس عمر تک کام کرتے رہے۔ نانا ایک زندہ دل اور بہادر انسان تھے۔ آج وہ ہم سے بچھڑ گئے
۔