“مرد وفادار نہیں ہوتے اس لئے شادی ہمیشہ امیر مرد سے کرنی چاہیے“
یہ مشورہ ثناء فخر نے ان خواتین کو دیا ہے جو شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں لالی وڈ کی مشہور اداکارہ ثنا نے اپنے شوہر فخر جعفری سے خلع لی ہے۔
اس حوالے سے ایک ٹی وی شو میں ثناء نے اپنے سابقہ شوہر اور نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خلع کا فیصلہ انھوں نے اپنی آنے والی زندگی کو خوبصورت بنانے کے لئے کیا ہے۔
جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا سے جب پیسہ یا پیار میں سے کسی ایک کا انتخاب پوچھا جاتا ہے تو وہ پیسے کا انتخاب کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ اس بات پر سوشل میڈیا پر صارفین تنقید بھی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات چونکہ لوگوں کو متاثر کرتی ہیں اس لئے ثنا کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔