بالی وڈ اداکارائیں اپنی اداکاری اور فٹنس پر تو بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ بظاہر کافی اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی لگتی ہیں مگر کچھ ایسی بھی ہیں جو اداکاری میں تو اپنا ثانی نہیں رکھتیں البتہ پڑھائی میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی پسندیدہ اداکاراؤں نے بورڈ کے امتحان میں کتنے نمبر حاصل کیے تھے۔
انوشکا شرما شاندار اداکاری میں تو اپنا لوہا منوا چکی ہیں لیکن زمانہ طالب علمی میں بھی کچھ کم نہیں تھیں۔ انھوں نے 12ویں میں 89 فیصد نمبر لیے تھے.
جھانوی کپور
جھانوی کپور کا بچپن میں اداکارہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اسی وجہ سے وہ پڑھائی پر بھرپور توجہ دیتی تھیں۔ جھانوی نے 10ویں جماعت کے امتحان میں 84 فیصد جبکہ 12ویں میں 86 فیصد نمبر حاصل کیے تھے۔
عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ اگرچہ اداکاری میں نمبر ون ہیں لیکن پڑھائی سے انھیں کوئی خاص لگاؤ نہیں تھا۔ البتہ میٹرک کے امتحان میں سرتوڑ کوشش سے وہ مناسب نمبر سے پاس ہوگئیں اور پھر کتابوں کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔
شردھا کپور
بالی وڈ کے مشہور ولن شکتی کپور کی بیٹی اور عاشقی 2 سے شہرت پانے والی اداکارہ شردھا کپور ایک لائق طالبہ تھیں۔ شردھا نے میٹرک میں 70 فیصد جبکہ 12ویں جماعت میں 90 فیصد نمبر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کیرتی سنن
کریتی سینن کا شمار بالی وڈ کی قابل ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 12ویں کلاس میں 90 فیصد نمبر حاصل کیے۔