21 دن میرا بھائی وینٹی لیٹر پر رہا اور مرگیا ۔۔ بھائی کی موت پر لوگوں نے طعنے کیوں دیے؟ اولٹا چشمہ کی جینیفر مستری مشکل ترین حالات کا بتاتے ہوئے رو پڑیں

image

مشہور بھارتی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کئی سالوں سے سکرین پر آن ایئر ہے جس کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامے میں روشن سنگھ سودی کی بیوی کا کردار نبھانے والی اداکارہ جینیفر مستری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈرامے کی انتظامیہ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے 2018 سے اب تک کئی مرتبہ ہراساں کیا گیا اور بعض مرتبہ تو پیسے بھی نہ دیے گئے۔

اداکارہ نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ 2022 میں جب میرے بھائی کی موت ہوئی تو کس طرح میرے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ بھائی وینٹی لیٹر پر تھے تو ابتدائی طور پر جب چھٹی مانگی تو سہیل رامانی مجھ پر ناراض ہوگئے اور چھٹی دینے سے انکار کردیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ مجھے ناگپور جانا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ میرا شوٹ چھوڑ کر نہیں جاسکتیں اور اگر ایسا کیا تو پھر دیکھنا، میرا شوٹ جب ختم ہوگا تب جا سکتے ہو۔ اس پر میں نے ان سے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں؟ میرا بھائی وینٹی لیٹر پر ہے اور ڈاکٹرز ان کی زندگی کے حوالے سے مایوس ہیں۔

میرے بھائی کی موت کے وقت مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت تھی تو میری مدد انتظامیہ کی جانب سے کی گئی لیکن مجھے طعنے دیے گئے کہ دیکھو اس کا بھائی مرا ہے اس کو ہم نے پیسہ دیا ہم نے خرچہ کیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts