پاکستان سفر کرنے کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی: امریکی محکمہ خارجہ

image

امریکی محکمہ خارجہ نے تردید کی ہے کہ اس نے پاکستان سفر کرنے کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کو ٹوئٹر پر جاری وضاحت میں کہا ہے کہ ’ہم پاکستان سفر کرنے کے حوالے سے  زیرگردش ایک جعلی سفری وارننگ کے حوالے سے آگاہ ہیں۔ یاد دہانی کے طور پر ہم پاکستان میں امریکی شہریوں کے لیے جاری ہونے والے ایڈوائزی یہاں پوسٹ کرتے ہیں۔‘

خیال رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر امریکی محکمہ خارجہ کے نام سے ایک جعلی ٹریول ایڈوائزی کی کاپی شیئر کی جارہی تھی۔

جعلی ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ تمام پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ  NICOP استعمال نہ کریں، بلکہ امریکی اور کینیڈین پاسپورٹ پر پاکستانی ویزا حاصل کریں۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ سے ایڈوائزی کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US