ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ۔۔ انتقال کرنے والی معروف ڈیزائنر نکی کے انتقال پر مشہور شخصیات نے کیا کہا؟ دیکھئے

image

گزشتہ روز پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر نکی کا انتقال ہوگیا ہے۔ نکی مشہور برانڈ نکی اینڈ نینا کی مالک تھیں۔ یہ برانڈ انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ شروع کیا تھا۔ انتقال کی خبر پر شو بز ستارے افسردہ ہوگئے ہیں۔ اور اپنے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

فریحہ الطاف کا کہنا ہے کہ یہ خبر افسوسناک ہے اس کے علاوہ سجل علی، حدیقہ کیانی، سمیع خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور نکی کے لئے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی۔

واضح رہے کہ نکی کا اصل نام عالیہ نذیر ہے اور ان کا شمار ملک کے مشہور ڈیزائنر میں ہوتا تھا۔ راحیل راؤ کا کہنا ہے کہ نکی ان ی بہترین دوستوں میں شامل تھیں اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts