اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے ہاتھ میں ٹیٹو بنوا لیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل پسند نہ آیا۔ انہوں نے اپنے ٹیٹو کی تصویر انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑنا شروع کردیا اور بات سنجیدہ بحث بن گئی۔
نادیہ نے جاپانی زبان میں Ikigai لکھوایا ہے جس کے لفظی ہیں زندہ، زندہ ہونا، مقصد، فائدہ، قدر ۔ یعنی زندہ ہونے کا کوئی خاص فائدہ یا قدر ہے۔
نادیہ کا ٹیٹو بنانے والی آرٹسٹ نے بھی اداکارہ کے بازو پر ٹیٹو بنانے سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے جاپانی زبان کا لفظ Ikigai اِکی گئی لکھا ہے اور کہا کہ آپ کا ٹیٹو بناتے ہوئے خوشی ہوئی۔ لیکن کمنٹ سیکشن میں صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حرام ہے یا حلال؟ آپ نے یہ کیوں بنوایا جبکہ کچھ لوگوں نے اس کو پسند بھی کیا۔