یہ شاہ رخ خان ہی ہیں یا پھر ان کا ہمشکل ۔۔ ویڈیو نے دیکھنے والوں کو الجھن میں ڈال دیا

image

بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، نوجوان کی ویڈیو تیزی سے وائرل، کنگ خان کے مداح بھی سوچ میں پڑگئے۔

شاہ رخ خان نے اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے 1992 میں ریلیز ہونے والے فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھے اور تب سے اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، شاہ رخ کی آخری فلم ’پٹھان‘ تھی جس نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز پاش پاش کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل شخص سورج کمار کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے، سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’90 کا شاہ رخ خان‘ جبکہ ایک اور صارف لکھتے ہیں: ’یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں۔‘

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نوجوان کو کم سے کم ایک بار فلموں میں کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts