عمرے کا ویزہ ہوگیا ۔۔ راکھی ساونت سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کے لیے کب جائیں گی؟ خوشخبری سنا دی

image

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جو کچھ ماہ قبل اسلام قبول کرچکی ہیں۔ اداکارہ نے عمرہ یا حج پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن ان کو ویزہ نہیں مل رہا تھا البتہ اب راکھی نے خوشی کی خبر سنادی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں مداحوں سے اپنی خوشی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ پوچھتے تھے مجھ سے کہ میں کب جاؤں گی عمرہ پر تو میرا کام ہوگیا ہے اب میں عمرہ پر جاؤں گی۔

راکھی نے یہ بھی بتایا کہ میرا یہ کام آر بی ٹی ٹریلورز کے محمد سلیمان نے کروایا ہے اور اب میں جلد ہی عمرے پر جاؤں گی۔ راکھی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کافی وقت سے کئی لوگ مجھ سے یہی سوال کر رہے تھے کہ میں عمرہ کب کروں گی؟ ’اللہ اکبر’ اب میرا کام بن گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US