بھارتی اداکارہ کترینہ کیف ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں میں اپنے نام اور خوبصورتی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ ان کو سب ہی پسند کرتے ہیں۔ اداکارہ کے شوہر حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی بیگم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ
" ہمارے گھر کا بجٹ مہینے میں ایک بار نہیں بلکہ 4 مرتبہ پیش کیا جاتا ہے۔ کترینہ کیف گھر میں کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔ کترینہ کیف اور گھر کے ملازمین کے درمیان جب گھر کے بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہوتی ہے تو میں صرف دیکھتا اور سنتا ہوں اور مجھے اس میں مزہ آتا ہے۔ ملازمین سے اخراجات کے بارے میں پوچھتی بھی ہیں۔