نفرت کے بعد اب محبت ملی ہے۔۔ جانئے راتوں رات انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ کی نئی پوسٹ میں کیا تھا؟

image

مشہور انڈین گانے "میرا دل یہ پکارے آجا" سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ٹک ٹاکر عائشہ نے حال ہی میں ایک نئی پوسٹ شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے کام اور لوگوں کے رویوں سے متعلق بات کی ہے۔

وائرل گرل عائشہ عرف مانو نے اب باقاعدہ طور پر ماڈلنگ شروع کر دی ہے، اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپنا پیشہ، فیشن ماڈل لکھا ہوا ہے۔

کچھ وقت پہلے عائشہ نے انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو کے دوران صارفین سے نفرت انگیز تبصرے کرنے سے متعلق سوال کیا تھا، اور اُنہیں منفی تبصروں سے روکا تھا۔

اسکے بعد اس ویڈیو پر عائشہ کو آنے والے کمنٹس، پیار اور حوصلہ افزائی سے متعلق، اب ایک اور نئی ویڈیو عائشہ نے انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو میں ٹک ٹاکر عائشہ کا کہنا تھا کہ، "پہلی بار ایسا ہوا ہے کے میری کسی پوسٹ پر 95 فیصد مثبت کمنٹس آئے ہیں، آپ سب کے پیار کا بہت شکریہ۔" ساتھ ہی عائشہ نے بھارتی فینز کی جانب سے آنے والے مثبت کمنٹس اور پیار پر بھارتیوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

اُن کا بھارتی فینز کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ سب کا بہت شکریہ، پاکستان سے آپ سب کو بہت سارا پیار۔ اُن کا کہنا تھا کہ، وہ بہت جَلد اپنا یوٹیوب چینل بھی بنانے جا رہی ہیں، جیسے آپ سب نے سوشل میڈیا پر مجھے پیار دیا، بالکل ویسا ہی مجھے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی پیار چاہیے۔ میری کوشش ہوگی کہ میں آپ کو یوٹیوب پر وی لاگز کے ذریعے اچھا اور معیاری مواد فراہم کر سکوں۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے اب وی لاگنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts