بیٹیاں زحمت نہیں رحمت ہیں، بیٹی کس کو بری لگتی ہے بس اس کے نصیب سے ڈر لگتا ہے ۔۔۔
معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو حالیہ انٹرویو میں اپنی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ کے بیٹیوں کی پیدائش سے متعلق متنازع بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ صاحبہ اپنی بات سمجھا نہیں پاتی ہیں ان کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ بیٹی صنف نازک ہے اور اسے کسی دکھ درد یا پریشانی میں دیکھ کر والدین کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔
جب صاحبہ ماں بننے والی تھیں تو یہ ہی سوچ کر پریشان ہوتی تھیں کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو نہ جانے اس کا نصیب کیسا ہوگا یا کس گھر میں رخصت ہوکر جائے گی، رخصتی کا سوچ کر ہی رونا آجاتا تھا۔
ہم دونوں ہی بیٹیوں کے حوالے سے بہت حساس ہیں، یہ بہت پیاری ہوتی ہیں، ریمبو تو کسی دوسرے کی بیٹی رخصت ہوتو بھی رو دیتے ہیں، اگر ہماری بیٹی ہوتی تو ہم شاید اس کی رخصتی نہیں کر پاتے۔ شکر ہے ہمارے بیٹے ہیں ورنہ تو بیٹی کے بغیر گھر نامکمل ہے۔اپنی بھانجی بھتیجیوں کو ہی اپنی بیٹیاں سمجھتے ہیں اور انہیں اپنے گھر رہنے کے لئے بلاتے ہیں۔