اگر پانی نہ ملتا تو مر جاتی ۔۔ گرمی سے پیاسی گلہری کو بچانے کیلئے آدمی نے کیا کیا؟ دیکھیے ویڈیو

image

گرمی سے پیاسی گلہری کو زندہ بچانے کے لیے ایک شخص کا ہمدردانہ رویہ سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھایا۔ گلہری کافی دیر سے پانی کے لیے ادھر ادھر بھاگتی دوڑتی گھوم رہی تھی لیکن اس کو پانی نہ ملا اور وہ زمین پر اپنی زبان لگا کر کچھ پانی مانگنے کا اشارہ دے رہی تھی جس کو کسی نے نہ سمجھا۔ لیکن ایک شخص نے اس کو پانی پلا کر زندہ بچا لیا اور اسکی پیاس بھی بجھا دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے ایک آدمی نے پیاسی گلہری کو اپنی پانی کی بوتل سے پانی پلا کر اس کی پیاس بجھا دی۔ ایسے فرشتہ صفت لوگوں کی وجہ سے دنیا خوبصورت ہے ، لیکن ہمیں جانوروں کا خیال لازمی کرنا چاہیے ان کے پاس ایک تیز دار زبان نہیں جو آپ کی طرح اپنی ضرورت کا کھل کر اظہار کرسکیں۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US