رحیم یارخان: ایمبولینس بس سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

image

موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ایمبولینس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا کراچی سے ڈیڈ باڈی لے کر شہر سلطان جانے والی ایمبولینس کی ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب مسافر بس سے پیچھے سے ٹکر ہوگئی جس کے باعث ایمبولینس میں سوار 7 میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے پولیس کو حادثہ کی اطلاع کردی گئی ہے زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق شہر سلطان سے بتایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US