میرب اور مرتسم دو ایسے نام ہیں جن کا ذکر اس وقت پورے پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی لیا جا رہا ہے۔ ڈرامہ اس وقت ایک ایسے موڑ پر آگیا ہے جہاں مرتسم خان نے اپنی مُحبت کو مضبوط اور سچا ثابت کرنے کے لیے یہ ٹھان لی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میرب کو ڈھونڈھ نکالے گا اور اگلی آنے والی قسط 53 کے پرومو میں بھی دکھایا جا رہا ہے کہ کیسے مرتسم خان پہنچ گئے اس رکشہ ڈرائیور کے گھر جہاں میرب صاحبہ نے پناہ لی ہوئی ہے۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین ایک مرتبہ پھر مرتسم کے یوٹرن کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ جہاں قسط 51 اور 52 میں مرتسم سے نالاں رہے وہیں اب وہ اس قسط کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کسی طرح اگلی قسط پہلے سے ہی دیکھ لی جائے۔ اب میرب تو کسی نہ کسی طرح مرتسم کو مل جائے گی لیکن حیا کو بھی عنقریب عقل آ جائے گی۔
آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے مرتسم نے اپنی گدی تک چھوڑ نے کا عندیہ دیا اور میرب کو کسی بھی صورت حاصل کرنے کا عزم ٹھان لیا۔