میری زندگی کی مشکل ترین آزمائش ۔۔ کاجول نے اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کیوں کردیں؟ مداح پریشان ہوگئے

image

بالی وڈ اداکارہ کاجول وہ اداکارہ ہیں جو کئی دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔ البتہ اس وقت کاجول کے مداح بھی پریشان ہیں جس کی وجہ اداکارہ کی جانب سے کی گئی ایک حساس پوسٹ ہے۔

کاجول نے اپنے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر سیاہ بیک گراؤنڈ میں لکھا ہے “میری زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے “

اس پوسٹ کو دیکھنے اور کاجول کی اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ تمام پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے پر ان کے فینز اور ساتھی اداکار کافی پریشان ہیں اور ان کی خیریت کے لئے دعاگو ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts