ان کے شو میں چلتے، ہمارا بھی رشتہ ہو جائے گا ۔۔ کیا دانش تیمور بھی رشتہ کروانے والی آنٹی ہیں؟ ٹک ٹاکرز کی شادیاں، سوشل میڈیا صارفین بھی ان کے خواہشمند

image

دانش تیمور نجی ٹی وی پر گیم شو کا پروگرام کرتے ہیں جس کے ایک سیگمنٹ میں کچھ ٹک ٹاکرز کو بلایا جاتا ہے اور مختلف قسم کے کھیل پیش کیے جاتے ہیں۔ جو ناظرین اور حاضرین کی توجہ سمیٹتے ہیں۔ بہرحال اس وقت دانش تیمور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور میمز میں مشہور ہو رہے ہیں۔ اب اس مرتبہ یہ کچھ نئے نام کے ساتھ کمنٹس میں اپنی جگہ بنا رہے ہیں اور وہ ہے لوو گرو یا رشتہ کروانے والی آنٹی ۔۔

جب سے ٹک ٹاکر شہیر احمد اور حفصہ کی شادی کی تصاویر سامنے آئیں سب نے پہلے تو اس جوڑے کا خوب مذاق اُڑایا اور پھر اب دانش تیمور کو بھی آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا۔ ہر کوئی دانش کو لَوو گرو کہہ رہا ہے کہ یہ سب کی شادیاں کروانے والے بن گئے ہیں۔ جو ان کے شو پر کپل بن کر آتا ہے یا پھر دوست بن کر سب کی شادیاں ہو جاتی ہیں۔

حفصہ اور شہیر سے قبل معاذ صفدر اور صبا،، لاریب اور زرناب بھی شادی کرچکے ہیں۔ اب سب کو ربیکا اور ان کے دوست حسین ترین کی شادی کا انتظار ہے ۔۔ یہ سب لوگ دانش کے شو میں آنے کے بعد شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

صارفین ان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب جو لوگ غیر شادی شدہ ہیں، نوجوان ان کو بھی چاہیے کہ وہ دانش تیمور کے شو میں چلے جائیں ان کی بھی شادیاں جلدی ہو جائیں گیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts