امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن دبئی کی زندگی کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

image
امریکی اداکارہ لنڈسے لوہن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دبئی میں زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

لنڈسے لوہان نے امریکی میگزین کوبتایا کہ ’اس شہر نے مجھے وہ سپیس فراہم کی جس سے میں اپنے ویژن کے مطابق آگے جو کرنا چاہوں کر سکوں۔‘

لنڈسے لوہن، جو کہ گذشہ آٹھ سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، نے میگزین سے گفتگو میں اپنی حمل اور دبئی میں زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

’کیا میں اپنی برانڈ قائم کرنا چاہتی ہوں؟ کیا میں ایک نئی پروڈیکشن کمپنی لانچ کرنا چاہتی ہوں؟ ان تمام چیزوں پر سوچنے کے لیے میں وقت نکال سکتی ہوں۔‘

امریکی اداکارہ اپنے شوہر کویت کے بزنس مین بدر شماس کے ساتھ امارات میں رہتی ہیں۔

دبئی میں روز و شب ایک جیسے گزر رہے ہیں ہر صبح چائے، ناشتہ اور ہلکی پھلکی ورزش، اداکارہ نے مذاحیہ انداز میں کہا کہ کبھی کبھی میں اسے دی ٹرومین شو سے تشبیہ دیتی ہوں لیکن مجھے یہ سب اچھا لگتا ہے۔

بدر شماس نے امریکہ سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

میگزین کے مطابق بدر شماس 2017 تک ویلتھ مینجمنٹ کی بین الاقوامی کمپنی کے ساتھ بطور ایسوسی ایٹ منسلک رہ چکے ہیں۔

کویتی بزنس مین بدر شماس نے امریکہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US