اداکار و مصنف عمران اشرف کی اپنی اہلیہ سے کچھ ماہ قبل طلاق ہوچکی ہے۔ ان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا روہم بھی ہے۔
طلاق کے بعد اب کرن نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی
نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ میں دوبارہ کبھی بھی صرف ایک مرد کے لیے نہیں جیئوں گی اور نہ ہی کسی اور سے اس کا مطالبہ کروں گی کہ وہ میرے لیے خود کو بدلے۔
معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، اور بیوٹی بلاگر کرن اشفاق نے حال اپنے سابقہ تعلقات کے بارے میں ایک طاقتور پیغام شیئر کیا۔ اپنے سابق شوہر کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے خود کو تبدیل کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ کرن نے کہا کہ میں ایک ماڈل تھی لیکن میں نے اپنے شوہر کی خواہشات کے متعلق خود کو ڈھالا لیکن مجھے اس سے صرف ایک نقصان ہی ہوا شاید کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
طلاق کے بعد ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی ہے، میں نے طلاق لی نہیں بلکہ مجھے طلاق دی گئی تھی۔
کرن نے یہ بھی کہا کہ
مرد اچھا ہو تو اس کے لیے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔