ماہ نور بلوچ ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ ہیں۔ ماہ نور کو ان کی خوبصورت شکل اور شاندار اداکاری کی وجہ سے سراہا جاتا ہے۔
حال ہی میں خوبصورت اداکارہ مومن ثاقب کے شو میں نظر آئیں، جہاں انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی اور ان کے روپ اور رومانوی ہیرو کے طور پر کام کرنے پر سوال اٹھائے۔
ماہ نور بلوچ نے کہا کہ، وہ ایک عظیم سلیبریٹی ہیں لیکن وہ خوبصورت نہیں ہیں اور وہ رومانوی اداکار کے فریم میں ٹھیک نہیں بیٹھتے، ہاں وہ ایک بہترین ایکشن ہیرو ضرور ہیں۔
شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، شاہ رخ خان ایک بہترین شخصیت کے مالک ہیں لیکن اگر آپ انہیں خوبصورتی کے پیمانوں کے مطابق دیکھیں تو وہ خوبصورت لوگوں کی لسٹ میں نہیں آتے، بس اتنا ہے کہ ان کی شخصیت مضبوط ہے۔ میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔
مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، شاہ رخ خان کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ وہ اداکاری نہیں جانتے، وہ ایک عظیم بزنس مین ہیں، وہ خود کو مارکیٹ میں بیچنا جانتے ہیں۔ ہو سکتا ہے، ان کے پرستار اور دوسرے لوگ مجھ سے متفق نہ ہوں اور یہ ٹھیک بھی ہے ہر کوئی آپ کی بات سے اتفاق نہیں کر سکتا، یہ میرا نقطہ نظر ہے۔
ماہ نور نے ساتھ ہی شاہ رخ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ، ڈر فلم میں ان کا کردار شاندار تھا اور وہ انہیں سائیکو پیتھ پریمی کے طور پر پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ اس قسم کے کرداروں میں بالکل فٹ بیٹھتے ہیں۔