اللہ نے اس کو نئی زندگی دی ورنہ ۔۔ بچپن میں حمزہ علی عباسی کو اچانک کونسی خطرناک بیماری ہوگئی تھی؟ بڑی بہن نے پہلی مرتبہ سچ بتا دیا

image

حمزہ عباسی معروف اینکرپرسن، اداکار، ماڈل اور ایک مقرر ہیں ان کو سب ہی جانتے ہیں۔ گذشتہ دنوں نیمل خاور کی ناک کی سرجری کے باعث دونوں میاں بیوی اور حمزہ کی بہن کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرالنگ کا سامنا رہا۔ حمزہ عباسی کی بہن فضیلہ عباسی حال ہی میں ایک انٹرویو میں نظر آئیں جہاں حمزہ کے بچپن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ بہت موٹا ہوگیا تھا بچپن میں اس کو ایسی خطرناک بیماری ہوگئی تھی۔ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

فضیلہ عباسی کا کہنا ہے کہ بچپن میں حمزہ کو اچانک glomerulonephritis نامی بیماری ہوگئی جس میں بناء کسی وجہ کے انسانی گردے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، اس وقت حمزہ بہت تکلیف میں تھا اس کو کافی سٹیراؤڈز انجیکشنز لگے اور اللہ نے اس کو نئی زندگی دی، وہ ان کی وجہ سے اتنا موٹا ہوگیا تھا لیکن پھر بھی اپنی اداکاری کو نہ بھولا اور ابھی تو وہ بہت سمجھدار ہوگیا ہے اور بچپن میں بھی وہ ایسا ہی تھا۔ وہ بہت اچھا انسان ہے سب سے محبت کرنے اور پیار کرنے والا کئی جگہ میں بھی اسکو بولتی ہوں کہ تمہیں کئی مقامات پر بدتمیزی کرنے کی ضرورت ہے لیکن وہ معصوم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US