آج کا دن بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی اور ان کے خاندان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چکرورتی انتقال کر گئیں۔ اس خبر کے بعد سے متھن کا پورا خاندان غم کے ماحول میں ڈوبا ہوا ہے۔
بھارتی میدیا کی رپورٹ کے مطابق، ا اداکار کی والدہ بڑھاپے سے متعلق بیماریوں میں مبتلا تھیں جس کا طویل عرصے سے علاج بھی چلا رہا تھا۔ انہی بیماریوں کی وجہ سے انہوں نے 6 جولائی کو اپنی آخری سانس لی۔
اس خبر کی تصدیق متھن چکرورتی کے بیٹے نماشی نے کی۔
خبر ملتے ساتھ ہی ترینمول کانگریس کے ترجمان کونل گھوش اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اگنی مترا پال نے بھی شانتی رانی کے انتقال پر متھن چکروتی سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
متھن اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور انہی کے ساتھ ممبئی میں رہتے تھے۔ اس سے پہلے متھن چکرورتی تین سال قبل 95 سال کی عمر میں اپنے والد بسنت کمار چکرورتی کو گردے کی خرابی کی وجہ سے کھو بیٹھے تھے۔