پاکستان کی کچھ اداکارائیں ایک ایک قسط میں کام کرنے کے لیے لاکھوں کی تنخواہ وصول کرتی ہیں اور آج کے مہنگائی کے دور میں ایسے ہی لوگ کامیاب زندگی کزار رہے ہیں جو روزانہ لاکھوں کماتے ہیں اور پھر اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے ان کے اکاؤنٹس میں ڈلتے ہیں۔ لیکن اداکاری بھی ایک آرٹ ہے جو ہر کسی کے پاس نہیں ۔۔
زیادہ پیسہ کمانے والی اداکارائیں:
ابتداء میں کم پیسوں پر کام کرنے والی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد اتنی تنخواہ لیتی ہیں کہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
<مہوش حیات/h1>
مہوش حیات ممتاز کاروباری گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی اداکاری میں قدم رکھ دیا تھا۔
اِن کے قابل ذکر پراجیکٹس میں فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی، ’مس مارول،‘ اور ’لندن نہیں جاؤں گا،‘ جبکہ ڈرامہ سیریل ’دل لگی،‘شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوش حیات ایک قسط کے 8 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں جبکہ وہ 6 ملین امریکی ڈالرز کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
ماہرہ خان
ماہرہ خان کی پاکستان کی سب سے بڑی سُپر اسٹار ہیں جو بھارت میں بھی اپنے مہگا پراجیکٹس کرچکی ہیں۔ انہوں نے کنگ خان کے ساتھ بھی ایک مشہور فلم میں کر رکھا ہے۔
ماہرہ خان ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریباً 3 سے 5 لاکھ روپے لیتی ہیں جبکہ یہ تقریباً 7 ملین ڈالر کے اثاثوں کی مالک ہیں۔
صبا قمر
اداکارہ صبا قمر بھی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی اداکارعرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں کام کرچکی ہیں۔
یہ ایک قسط کی 3 سے 4 لاکھ روپے فیس لیتی ہیں۔
ہانیہ عامر
فلم ’جانان‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ
ہانیہ عامرایک قسط میں کام کے لیے تقریباً 3 سے 4 روپے لاکھ روپے لیتی ہیں۔
یمنیٰ زیدی
یمنیٰ زیدی یعنی اپنی میرب ۔۔ ڈرامہ تیرے بن کی میرب
ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریباً 2 سے ڈھائی کا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
اقراء عزیز
یاسر حسین کی بیگم اقراء عزیز جو صدر کے ایک چھوٹے سے مکان سے نکل کر اپنی محنت کے دم پر اتنی کامیاب اداکارہ بن گئیں۔ یہ ایک قسط میں کام کرنے کے لیے کم سے کم ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے جس کے ساتھ یہ اکثر سوشل میڈیا پر تصاویر لگاتی رہتی ہیں۔
سجل علی:
سجل علی کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ٹاپ آرڈر کی اداکارہ ہیں۔ یہ تقریباً سب ہی میگا پراجیکٹس کی زینت بن رہی ہین اور اس وقت ان کا ڈرامہ ان کہی بھی آن ایئر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سجل ایک قسط کے 2 لاکھ تک وصول کر رہی ہیں۔