“اگر رنویر سنگھ اور ورون نے ایسا کیا ہوتا تو اس ملک کے لوگ انہیں کبھی نہیں چھوڑتے“
“لیڈی گاگا شاہ رخ کی اس حرکت کو بالکل پسند نہیں کررہیں“
آخر ایسا کیا ہوا کہ بھارتی عوام اپنے پسندیدہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان سے بھی ناراض ہوگئی اور تنقیدی تبصرے کرنے لگی؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان 37 سالہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کا انٹرویو لیتے ہوئے اچانک اٹھ کھڑے ہوئے اور انھیں اپنی گھڑی پیش کرنے لگے جس کے جواب میں لیڈی گاگا گھبرا گئیں۔
واضح رہے کہ یہ کلپ 2011 کا ہے البتہ ایک صارف نے اسے سوشل میڈیا پر شئیر کیا تو کلپ ایک بار پھر وائرل ہوگیا اور صارفین کنگ خان کو خاتون گلوکارہ کو ہراساں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔