“سچ بات تو یہ ہے کہ عبدالہادی مجھ سے بہتر آدمی ہے، اس میں کوئی برائی نہیں ہے، عبدالہادی کے ساتھ شادی میری خوش قسمتی ہے“
یہ الفاظ کہنے والی اداکارہ ہیں انتہائی حساس اور صاف گو یاسرہ رضوی جنھوں نے تابش ہاشمی کے شو “ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی اور خود سے 10 برس چھوٹے شوہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بات کی۔
یاسرہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے شوہر خود ایک اچھے انسان ہیں لیکن ان کی اور عبدالہادی کی کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز دوستی ہے۔
واضح رہے کہ یاسرہ کی عبدالہادی سے 2016 میں شادی ہوئی اور لوگوں نے انھیں خود سے کم عمر شخص سے شادی کرنے پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا البتہ یاسرہ نے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کی۔