“میرا کینیڈا میں آخری دن تھا۔ سوچا تھا آج خوب شاپنگ کروں گی۔ قسام (شوہر) نے اپنا کارڈ اور پیسے بھی دیے تھے کہ آرام سے شاپنگ کرنا۔ میرے ساتھ امی بھی تھیں۔ پہلے ارادہ تھا کہ سیر کریں گے اور پھر شاپنگ پر جائیں گے“
یہ قصہ سنا رہی ہیں معروف اداکارپ صنم جنگ جن کے ساتھ گزشتہ دنوں کینیڈا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ صنم نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور واقعے کی تفصیل بتائی۔
صنم جنگ کہتی ہیں کہ پیسے انھوں نے کراس باڈی بیگ میں رکھے تھے اور ایک کی چین خریدنے کے بعد جب پیسے دینے کا وقت آیا تو انھوں نے دیکھا کہ بیگ سے والٹ غائب تھا۔ و گھبرا گئیں اور اپنے شوہر کو فون کر کے کہا کہ وہ اپنا ڈیبٹ کارڈ بلاک کروادیں۔
دوسری طرف صنم کہتی ہیں جب وہ ائیر پورٹ پر پہنچیں تو وہاں شاہد آفریدی بھی تھے۔ انھوں نے ملاقات کے دوران صنم کو مدد کی پیشکش کی۔ صنم کہتی ہیں کہ شاہد آفریدی کا مشفقانہ رویہ انھیں بہت اچھا محسوس ہوا کہ دیارِ غیر میں ان کے وطن کا کوئی شخص ان کا اتنا خیال کررہا ہے۔