گلوکار اسد عباس اس وقت زندگی و موت کی کشمکش سے لڑ رہے ہیں، زندہ بچنے کی امید تو ہے مگر پاکستان میں نہیں بلکہ امریکہ میں۔ خرچہ آئے گا 5 کروڑ سے زائد، جمع پونجی ہوچکی ختم ۔۔ پاکستان کے معروف گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
گردے کے عارضے میں مبتلا اسد عباس کو ڈاکٹروں نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار ہے۔ ان کا کہنا کہ ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ ڈائیلیسسز ہوتا ہے ، پہلے ہفتے میں یہ عمل 2 مرتبہ ہوتا تھا۔ ہر چیز میں اللہ کی رضا ہے. میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ 7 سال پہلے مجھے بلڈ پریشر کی وجہ سے اس بیماری کا معلوم ہوا ۔ جب ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ میرے دونوں گردے فیل ہوچکے ہیں۔
اب بھی امید ہے شاید زندہ بچ جاؤں، لیکن میں اللہ کی ذات سے نا امید نہیں ہوں۔