اللّہ نے ان کی قمست میں کچھ اور لکھ رکھا تھا ۔۔ دلیپ کمار کرکٹر کیوں بننا چاہتے تھے؟ سائرہ بانو کا انکشاف

image

لیجنڈری ہیرو دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کا انسٹاگرام اپنے مرحوم شوہر دلیپ کمار کی پرانی یادوں سے بھرا پڑا ہے۔ سائرہ نے مرحوم شوہر کی ایک اور یاد کو تازہ کرتے ہوئے ان کی جوانی کے دنوں میں کرکٹ کھیلتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔ کیپشن میں لکھا کہ دلیپ کمار کرکٹر بننا چاہتے تھے۔ مجھے یہ تصویر دیکھنا پسند ہے کیونکہ محمد یوسف خان اپنی جوانی میں کرکٹر بننا چاہتے تھے لیکن اللّہ تعالیٰ نے ان کی قمست میں کچھ اور بہتر لکھ رکھا تھا۔

محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کالج کے بعد روزانہ میٹرو سنیما کے پیچھے والے میدان میں جاکر کرکٹ اور فٹ بال کھیلا کرتے تھے، انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے پیسے جمع کرکے اپنا پہلا بلّا اور جوتے خریدے تھے۔ وہ اپنے اسکول کے دور میں ایک بہترین ایتھلیٹ ہوا کرتے تھے کہ 200 میٹر کی دوڑ میں ہمیشہ اول آتے تھے۔ راج کپور نے دلیپ سے باؤلنگ کرنی سیکھی۔ ور کس طرح پہلی ہی گیند پر انہیں آؤٹ کردیا جس پر راج کپور بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔ واضح رہے دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts