بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کئی سالوں تک فلموں کی بری طرح ناکامی کے بعد ایک بار پھر کنگ خان بن چکے ہیں۔ ان کی نئی فلم “جوان“ اگرچہ ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود ڈھائی سو کروڑ روپے کما چکی ہے۔
البتہ اس بار شاہ رخ خان کا گیٹ اپ کچھ مختلف ہے جس کو ناظرین دلچسپ تبصروں سے نواز رہے ہیں۔ چونکہ جوان میں شاہ رخ خان کے سر پر بال نہیں ہیں اس لئے ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ کے سر پر مشہور زمانہ گیم ٹک ٹیک ٹو کا نشان بنا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کیپشن لکھتے ہیں کہ “آؤ دوستوں ایک کھیل ہوجائے“
ایک اور صارف نے شاہ رخ اور سلمان خان کا مقابلہ کروا دیا جبکہ شیبھو نامی صارف کہتے ہیں “فلم پٹھان کے آخری سین میں شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ میرا نائی کے ساتھ اپائنٹمنٹ ہے اور اب جوان میں وہ گنجے ہوگئے“