اپنے بچھڑ جائیں یا دنیا سے دور چلے جائیں تو کوئی ایسا لمحہ نہیں گزرتا کہ ان کی اید دل کو نہ ستائے اور پریشان نہ کرے۔ پھر اپنے سگے رشتوں کی اصل پہچان ہی اس وقت ہوتی ہے جب ان سے دوریاں ہو جاتی ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری بھی اپنے والدین اور مرحوم بہن کو یاد کرکے افسردہ ہیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے مکمل خاندان کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میری ماں باپ اور اُن کے بچے، 1993 لاہور۔ 3 تو چلے گئے، احمد بشیر کا کنبہ، اللّٰہ ابا امّاں اور سنبل کو پیار سے رکھنا، آمین۔