اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی ثنا خان کو اللہ نے کچھ دن پہلے ہی بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ جس کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد اور تحفے تحائف کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ثناء نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں ان کے بیٹے کو ملنے والے خوبصورت تحائف دیکھے جاسکتے ہیں۔ دیکھیں
ثنا اور مفتی انس نے اپنے بیٹے کا نام مشہور اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے نام پر طارق جمیل رکھا ہے۔
ثنا خان کے بیٹے کو ملنے والے تحفوں میں چھوٹے اور پیارے رنگ برنگے کپڑے، تکیہ،گدا، کھلونے اور مختلف اقسام کے شہد اور خشک میوہ جات وغیرہ شامل ہیں جنھیں دلکش نیلے رنگ کے گفٹ پیک میں سجایا گیا ہے۔