ڈاکٹر شائستہ لودھی ہر گزرتے وقت کے ساتھ پہلے سے زیادہ سمارٹ اور جوان دکھنے لگی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے جوان بچوں کے ساتھ کھڑی ہو جائیں تو والدہ محسوس نہیں ہوتیں ، اسی سے متعلق بات کرتے ہوئے فرح اقرار کو دیے گئے انٹرویو میں شائستہ نے بتایا کہ میں امریکہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھی وہ کپڑے دیکھ رہا تھا، کسی نے کہا اپنے بوائے فرینڈ سے پوچھ لو کہ اس کو وہ کپڑے سمجھ آئے یا نہیں اور اس وقت میں خوب ہنسی کہ لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ماں یا بیٹا بھی ہو سکتا ہے، ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
شائستہ نے یہ بھی کہا کہ جوانی میں بچے پیدا کرلیے تو کوئی گناہ تھوڑی ہے، یہ تو اچھی بات ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کی اماں نہیں لگتیں، تو آپ کا قصور نہیں۔۔ خود کی پسند کے کپڑے پہننا یا خود کو ایکٹوو رکھنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ لوگ یہ بات سمجھتے نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں سب ان کے مطابق چلیں۔