پہلے دن سے بیٹے کو قرآن سنا رہی ہوں۔۔ ثنا خان نے جھولے میں تلاوت قران سنتے بیٹے کی ویڈیو شئیر کردی

image

“پہلے دن سے بیٹے کو قرآن کی تلاوت سنا رہی ہوں“

یہ کہنا ہے ماضی کی اداکارہ ثنا خان کا جو حال ہی میں ایک بیٹے کی والدہ کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ ثنا نے خوبصورت سے جھولے میں لیٹے اپنے بیٹے کی ویڈیو بھی شئیر کی جس میں قرآن کی تلاوت کی آواز صاف سنائی دے رہی ہے۔ دیکھیں

ثنا نے ایسی تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کے بیٹے نے اپنے والد یعنی مفتی انس کی انگلی کو مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔ اس تصویر کا کیپشن “بابا کے ساتھ“ لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام کی خاطر اداکاری ترک کرنے والی بھارت کی ثنا خان کے ہاں 5 جولائی کو بیٹے کی ولادت ہوئی اور انھوں نے بچے کا نام مولانا طارق جمیل کے نام پر طارق جمیل رکھا ہے۔ نام کا مطلب بتاتے ہئوے ثنا نے کہا کہ طارق کا مطلب ہے صبح کا ستارہ جو رات کو ظاہر ہوتا ہے اور جمیل کا مطلب خوبصورت ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کی روشنی اور خوبصورتی کو دنیا میں پھیلائے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts