میرب نے مُرتسم کو چھوڑ دیا ۔۔ اب یہ کس کے ساتھ نظر آئیں گیں؟ مداحوں کیلئے خوشخبری

image

ڈرامہ تیرے بن کی شاندار کامیابی کے بعد اب وہاج یعنی مرتسم اور میرب یعنی یمنیٰ زیدی کو میگا پراجیکٹس کی زینت بنایا جا رہا ہے۔ وہاج نے تو ڈرامے کے ختم وہنے سے پہلے ہی کئی بہترین پراجیکٹس کیے لیکن اب میرب بھی مشہور شوبز ستاروں کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ہمایوں سیعد کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کرنے جا رہی ہیں۔ اس پوسٹ کا آغاز بِسْمِ ٱللَّٰهِ سے کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرامید ہوں۔‘ یمنیٰ زیدی اور ہمایوں سعید کے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے۔ ڈرامے کو معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے لکھا ہے۔

یمنیٰ اور ہمایوں کے آنے والے اس نئے پروجیکٹ جینٹل مین کی پروڈیوسر، ہمایوں سیعد کی بیوی ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US