ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع کی شادی 3 دن قبل ہوئی ہے، شادی کے اگلے روز ولیمے کی تقریب میں قریبی دوستوں اور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی۔ ابھی ان کی شادی پر کنول آفتاب کے پیسے لُٹانے کی ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی وہیں اگلے ہی دن سحر کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کل ہی سحر کی ہسپتال سے تصویر وائرل ہوئی اور گذشتہ رات ہی ان کے شوہر سمیع نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر سوال پوچھا کہ آپ لوگ پہلے کونسا وی لاگ دیکھنا چاہیں گے؟ ہمارے ولیمے کا یا پھر سحر کے ہسپتال جانے کا ۔۔
وائرل پوسٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سحر کو نظر لگ گئی وہ بیمار ہوگئی ہے اس لیے ہسپتال میں داخل ہے ۔۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو یہ بات بالکل سمجھ نہ آئی۔ کمنٹس میں مداحوں نے جوڑے کو خوب تقنید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا بس نہیں چل رہا ورنہ ہر ذاتی بات، ہر چیز کو یہ لوگوں کے ساتھ وی لاگز بنا کر شیئر کریں۔
وہیں کچھ مداح سحر کی حمایت میں ان کی بہتری کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔ سحر کی رخصتی سے ایک اور ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر سب کا دل جیتا جس میں وہ اپنے گھر والوں کو ماں کا خیال رکھنے کی ہدایت کر رہی ہیں۔