عذرا چور، نصیر رکشی کی مُحبت میں پاگل اور فرحت کا دماغ خراب۔۔ بے بی باجی نے ولید کو لاہور بھیج کر کچھ غلط تو نہیں کردیا، کیا ساس در در کی ٹھوکریں کھائی گی؟

image

ڈرامہ سیریل بے بی باجی میں جہاں گھر الگ ہوچکے ہیں وہیں اب گھر ٹوٹنے کی نوبت بھی آچکی ہے، عذرا چوری کرکے بھی اپنے آپ کو سب کے سامنے بچانے کی کوشش بھی کی جوکہ کامیاب تو نہ ہوسکی لیکن فرحت اور واصف کی زندگی میں زہر گھول گئی۔ یہاں بے بی باجی بے بس ہیں بیچاری کچھ نہیں کرسکتی ہیں۔ عذرا نے تو ان کو بھی کسی اور بھائی کے پاس جانے کے لیے کہہ دیا ہے۔ ولید کو ویسے ہی جمال لاہور بھیج چکا ہے۔ کیا بے بی باجی کا ولید سے ملنا دوبارہ ہوگا یا وہ کسی بڑی مشکل میں پھنس جائے گا یہ اور اس جیسے کئی سوالا ویوورز کو سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

فرحت اور واصف اپنی عقلمندی کی وجہ سے ایک ہوگئے مگر فرحت نے نصیر کو اس رکشی کے ساتھ مال میں دیکھ لیا ہے، کیا فرحت اسما کو یہ سچ بتا کر ان کے رشتے کو مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی یا پھر بے بی باجی کی سب سے زیادہ پسندیدہ بہو اسماء کو طلاق ہو جائے گی؟ اسی قسط میں رکشی نے فلیٹ کو اپنے نام کروانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts