ثناء خان کی طارق جمیل کے ساتھ پہلی ویڈیو ۔۔ اداکارہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شئیر کردی
بھارت کی مقبول اور معروف اداکارہ ثناء خان، جنہوں نے چند سال قبل اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ کر مفتی انس سے شادی کر لی تھی، حال ہی میں ایک خوبصورت بیٹے کی ماں بنی ہیں۔
ثناء خان اور مفتی انس نے اپنے بیٹے کا نام پاکستان کے معروف اسکولر کے نام پر "طارق جمیل" رکھا ہے۔
ماں بننے کے بعد اداکارہ ثناء خان کی بیٹے کے ساتھ پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسکے نیچے کیپشن میں لکھا، "گھر میں ہمارے جگر کے ٹکڑے کا پرتپاک استقبال ہوا۔"
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی انس نے نومولود بیٹے کے استقبال کے لیے گھر کو نیلے اور سفید رنگ کے غباروں سے بہت خوبصورت انداز میں سجایا ہوا ہے۔
شوہر کی جانب سے دیئے گئے خوبصورت سرپرائز پر ثناء خان نے لکھا کہ، "اس خوبصورت سرپرائز کے لیے جزاک اللّٰہ خیر، لیکن میں حیران ہوں کہ آپ نے (مفتی انس) یہ سارا انتظام خود کیا۔"
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، اور مداح اس خوبصورت لمحے اور شوہر کی جانب سے بیوی کو دیئے گئے سرپرائز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔