رومیسہ خان ایک کامیاب ٹک ٹوکر ہونے کے ساتھ ایک اداکارہ بھی بن چکی ہیں، وہ 'نور' کے نام سے ایک ڈرامے میں نظر آ چکی ہیں اور اب انہوں نے اپنی پہلی فلم 'جان' کے ساتھ فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا ہے، جہاں انکی اداکاری کو سراہا گیا ہے۔ رومیسہ اپنے تفریحی اور خوش کن مواد کے لیے مشہور ہیں اور وہ اسطرح کے مواد (ویڈیوز) بنانے میں بہت اچھی ہیں۔
رومیسہ ایک بہت ذمہ دار نوجوان لڑکی ہیں اور وہ بچپن سے ہی کام کرتی رہی ہیں۔ ان کے والد تنویر اختر خان، ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین اور مصنف تھے اور وہ اپنے وقت میں لائیو شوز کے حلقے میں بہت مشہور تھے۔
تنویر اختر 2018 میں کینسر کی وجہ سے چل بسے اور ایک ایسا خلا چھوڑ گئے جسے پر نہیں کیا جا سکتا۔
حال ہی میں رومیسہ خان، ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں اور وہاں انہوں نے اپنی پرسنل اور پروشنل لائف کے بارے میں کھل کر بات کی۔
رومیسہ نے اپنے والد کے انتقال کے بعد گھر والوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا، اور کس طرح اس کی ماں نے باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لی۔
انہوں نے بتایا کہ، میں نے اور میرے بہن بھائیوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد گھر کی ذمہ داریوں کا بوجھ بانٹنے کا انتخاب کیا۔ میں نے ذاتی طور پر ٹیچنگ میں اپنا کیریئر بنایا، جبکہ میرے بہن بھائیوں کو بھی اچھی نوکریاں ملیں۔
اپنے والد کے چلے جانے کے باوجود، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان کی دعائیں ابھی تک ہمارے ساتھ موجود ہیں، کیونکہ میں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ اور مقبولیت حاصل کی، اور میرے مواد بھی کافی وائرل ہوئے۔