چالاک گلہری نے مرنےکا ناٹک کرکے کیسے گھر والوں کو بیوقوف بنایا ۔۔ دلچسپ ویڈیو وائرل

image

چالاک گلہری نے مرنےکا ناٹک کرکے گھر والوں کو بیوقوف بنادیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین ہنس ہنس کر بے حال ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک گلہری کی کمرے کے دروازے پر دستک سے اندر سے چلانے کی آواز آتی ہے۔

گلہری یہ آواز سن کر دیوار کے ساتھ پڑے جھاڑو کو اپنے اوپر گرا کر ایسا ظاہر کرتی ہے جیسے کہ وہ جھاڑو کے نیچے آکر مرگئی ہے۔

گلہری جھاڑو کے ہینڈل کو اپنی گردن کی طرف کھینچتی ہے اور اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کو اس طرح پھیلالیتی ہے جیسے وہ گرے ہوئے جھاڑو کا شکار ہوئی ہے۔

گلہری کی ویڈیو آسٹریلوی ٹی وی شو سن رائز میں بھی دکھائی گئی اور میزبان جانور کی حرکات پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور گلہری کی چالاکی پر صارفین نے داد بھی دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US