ڈیجیٹل مستقبل کو اپنانا: زونگ کا ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو پروگرام کیوں نمایاں ہے؟

image

ڈیجیٹلائزیشن،آج کے ابھرتے ہوئے کاروباری منظر نامے میں کامیابی کی بنیاد ہے۔ ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے اور پائیداری کے حصول کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور فائدہ اٹھانے کی صلاحیت بہت ضروری ہے۔ فریش گریجوایٹس جیسے ہی اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کرتے ہیں، ٹرینی پروگرام کے لیے صحیح کمپنی کا انتخاب ایک اہم فیصلہ بن جاتا ہے جو ان کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مددگار ہوتاہے۔ دستیاب بے شمار آپشنز میں سے، زونگ کا ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیو پروگرام(Zong's Digital Trainee Executive Program) امید کی کرن کے طورپر مانا جاتاہے، جو ڈیجیٹل دور میں نوجوان پیشہ ور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک جامع اور جدید تجربہ پیش کرتا ہے۔

ڈیجیٹل تبدیلی: کامیابی کا راستہ

دنیا ڈیجیٹل تبدیلی کی ایک بے مثال لہر دیکھ رہی ہے، جو ہر صنعت اور شعبے کو چھو رہی ہے۔ کاروبارچونکہ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہیں اس لیے انہیں متعلقہ ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے طور پرزونگ فورجی اس بنیادی تبدیلی کے اس نقطہ نظر کو تسلیم کرتا ہے اور ایسے گریجویٹس کی بڑھ چڑھ کر تلاش کرتا ہے جو ڈیجیٹل دور میں ترقی کی منازل طے کرنے میں ان کی مدد کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس ہوں۔ پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کا علمبردار ہونے کے ناطے،زونگ فورجی نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے ڈیجیٹل اختراعات کی قیادت کا موقع فراہم کرتاہے۔ ایک ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ،”زونگ کا ٹرینی پروگرام میری توقعات سے بھی بڑھ کرنکلا ہے۔ جدید ٹیکنالوجیز کا تجربہ اور اس کی نمائش انمول ہے۔ مجھے تجربہ کار پیشہ ور افراد سے جو رہنمائی ملی ہے وہ ڈیجیٹل ماہر کے طور پر میری ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

سیکھنے کا ایک مکمل تجربہ

زونگ کے ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو پروگرام کو جو چیز منفرد بناتی ہے وہ سیکھنے کے لیے اس کا جامع انداز ہے۔ یہ پروگرام معلومات، ڈیٹا، کمیونیکیشن اور دیگر ڈیجیٹل اوربزنس ٹیکنالوجیز کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے جبکہ یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تربیت یافتہ افراد متعلقہ شعبوں میں اچھی تربیت حاصل کریں۔ ڈیجیٹل ٹرینی کو مارکیٹنگ، کمرشل، انسانی وسائل، حکومت اور کارپوریٹ کی معاونت، آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔

ایگزیکٹیو ڈیجیٹل کی ماہر تجزیہ کار لائبہ ساجد نے کہا کہ،”حال ہی میں گریجویٹ ہونے کے ناطے، مجھے اپنے کیریئر کا انتخاب کرنے کے بارے میں یقین نہیں تھا۔ زونگ کے ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو پروگرام میں شامل ہونے کایہ میرا بہترین فیصلہ تھا۔ پروگرام کی جامع ترقیاتی حکمت عملی اور معاونت نے مجھے ڈیجیٹل کی منظر نامے میں ایک کامیاب کیریئرشروع کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔

ماہر ٹرینر اور ترقی

تربیت دینے والے اتالیق ہی دراصل زونگ کے ٹرینی پروگرام کا محورہیں۔ تربیت حاصل کرنے والوں کو تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے جو پروگرام کی پوری مدت میں ان کے سرپرست کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ اساتذہ،ٹرینی گریجوایٹس کو رہنمائی، معاونت اور ذاتی نوعیت کے ایسے ترقیاتی پراجیکٹ فراہم کرتے ہیں جو تربیت کے دورانہیں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور اپنی ان صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بناتے ہیں۔ یہ رہنمائی پر مشتمل نقطہ نظرہے جو پرورش کابہترین ماحول پیدا کرتا ہے جس سے نوجوان پیشہ ور افراد ترقیکی منازل طے کر سکتے ہیں۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےمحمد عبداللہ نے کہا کہ،”زونگ کے ڈیجیٹل ٹرینی پروگرام نے نہ صرف میری ضرورت کے مطابق مجھے تکنیکی معاونت فراہم کی ہے بلکہ میری مہارتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے کمپنی کا عزم قابل تعریف ہے اور میں ڈیجیٹل تبدیلی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنی صلاحیتوں پر زیادہ پر اعتماد محسوس کرتا ہوں۔

پیشہ وارانہ کیئریر کی ابتدا

نئے نئے گریجویٹس کے لیے، اکیڈمیا سے پیشہ ورانہ دنیا میں منتقلی قدرے مشکل ہو سکتی ہے۔ زونگ کا ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو پروگرام ایک لانچنگ پیڈ کے طور پر کام کرتا ہے، جو سیکھنے، تجربہ کرنے اور اعتماد پیدا کرنے کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیاکرتا ہے۔ اس پروگرام کا حصہ بن کر، تربیت حاصل کرنے والے نہ صرف متعلقہ تجربہ حاصل کرتے ہیں بلکہ جاب مارکیٹ میں مسابقتی پوزیشن بھی حاصل کرتے ہیں اور ڈیجیٹل کی دنیا میں کیریئر کے مواقعوں کی تلاش میں انہیں ایک برتری فراہم کرتے ہیں۔

کسی بھی نئے گریجویٹ کی پیشہ ورانہ ترقی اور کامیابی کے لیے ٹرینی پروگرام کے لیے درست کمپنی کا انتخاببہت ضروری ہے۔ زونگ کا ڈیجیٹل ٹرینی ایگزیکٹو پروگرام(Zong's Digital Trainee Executive Program) ڈیجیٹل پیشہ ور افراد کے لیے ایک غیر معمولی انتخاب کے طور پر نمایاں حیثیت رکھتاہے۔ جامع تدریس، ماہرانہ رہنمائی اور کیئریر شروع کرنے کے عزم پر توجہ کے ساتھ، زونگ ایک بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے جو ٹرینی گریجوایٹس کو ڈیجیٹل دور میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری آلات سے لیس کرتا ہے۔ زونگ کے ساتھ ڈیجیٹل مستقبل کواپنائیں اور اس دلچسپ اور متحرک صنعت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ اس پروگرام میں شمولیت کی درخواست دینے کے لیے 10 اگست 2023 تک زونگ کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US