محکمہ موسمیات سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔ کراچی میں آئندہ 3 روز بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، جبکہ اتوار اور پیر کے روز شہر میں تیز رفتار ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین،ٹھٹہ ،تھرپاکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔