اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت کررہے ہیں جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر الزامات ثابت ہوتے ہیں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا، قابلِ سماعت ہونے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو انہیں 6 ماہ کی مزید قید کی سزا ہوگی۔