عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا گیا

image

اسلام آباد سیشن جج کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو مجرم قرار دیئےجانے کے بعد پولیس نےسابق وزیرا عظم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا ہےجبکہ انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق ان کے قریبی ساتھی فرخ حبیب نے بھی کر دی ہے۔

ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فرخ حبیب نے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کی پھرتیاں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US