حق والٹ پاکستانیوں کوبھی بلاک چین میں لانے کیلئے کوشاں

image

اسلامی مالیات کا شعبہ جہاں ایک طرف تیزی سے ترقی کر رہا ہےوہیں دوسری طرف اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ دنیا میں موجود 2 ارب مسلمانوں کو بلاک چین مارکیٹ تک رسائی کے بغیر یہ ترقی پائیدار نہیں رہ سکتی ۔ کیونکہ بلاک چین ٹیکنالوجی اور کر پٹو کرنسی کی مارکیٹ کی شریعت کے ساتھ ہم آہنگی نہ ہونے کے سبب بہت سے مسلمان اسے استعمال نہیں کرتے جس کے نتیجے میں اس مارکیٹ میں اربوں ڈالرز کا خلا موجود ہے۔ اس شعبے میں حق کا نام ایک لیڈر کے طور پر ابھرا ہے ۔ حق ایک مضبوط بلاک چین ایکو سسٹم کے ذریعے ڈی سینٹر لائزڈ فنانس (DeFi) کو مسلم کمیونٹی کے قریب لانے کی کوشش کرر ہا ہے ۔ حق کا اولین مقصد بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شرعی و اخلاقی اصولوں پر مبنی خدمات فراہم کر نا ہے ۔ حال ہی میں حق والٹ نے صارفین میں بہہت مقبولیت حاصل کی ہے۔ حق والٹ ایپ پہلے ہی 200,000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈز حاصل کرچکی ہے۔ والٹ ڈاؤن لوڈز کے لحاظ سے پاکستان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہے اور یوں پاکستان ،حق والٹ کے لیے ایک اہم مارکیٹ بن گیا ہے۔ لیکن اس بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیچھے وجہ کیا ہے؟

پاکستان میں کرپٹو: ایک جائزہ

چین اینالسس کے 2022 گلوبل کرپٹو ایڈاپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپٹو کرنسی کو اپنانے والوں میں چھٹے نمبر پر ہے ۔ عام طور پر کر پٹو کر نسیوں کو اپنانے کے علاوہ پاکستانی صارفین کرپٹو کی ملکیت بھی رکھتے ہیں ۔ ملک کے 18فیصد شہری ڈیجیٹل اثاثوں کے مالک ہیں۔ پاکستان کی 161 ملین سے 182 ملین کے درمیان بینکنگ سے محروم آبادی کیلئے کرپٹو کرنسی ایک قابل عمل متبادل فراہم کرتی ہے۔ بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فیاٹ کرنسیوں کے برعکس یہ کرنسی زیادہ قابل رسائی ہے جس میں کم لاگت اور فوری لین دین کی خاصیت ہے۔ تاہم پاکستان کی 212 ملین سے زائد مسلم آبادی کے لیے شرعی قوانین کی پیروی بھی بہت ضروری ہے۔ حق والٹ کے ساتھ اب شریعت کے مطابق رہتے ہوئے بلاک چین مارکیٹ میں داخل ہوا جاسکتا ہے ۔

حق والٹ کیا ہے؟

2023 میں آغاز کیا گیا حق والٹ ڈیجیٹل اثاثوں کے ساتھ شرعی تقاضوں کو پورا کرنے والا حق کا فلیگ شپٍ سلوشن ہے۔ درحقیقت یہ اسلامک ڈی فائی اور پاکستان اور اس سے باہر کی مسلم کمیونٹیز کے درمیان ایک گیٹ وے کا کام کرتا ہے۔ اس کیلئے شریعت کی تعمیل اور مضبوط میکانزم کے ذریعے شریعہ اوریکل حاصل کی جاتی ہے ۔ منظور شدہ اسمارٹ معاہدوں اور کمیونٹی کی مختلف سطحوں کی منظوری کی آن چین رجسٹری کے طور پراس کے دو اہم مقاصد ہیں۔ سب سے پہلےشریعہ اوریکل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حق ایکو سسٹم کے اندر صارفین کیلئے ان کی ترجیح کے مطابق اسلامک DeFi کیا جائے تاکہ کمیونٹی کو ہیکرز، دھوکہ بازوں اور دیگر بدنیتی پر مبنی سودوں سے بچایا جائے ۔

صارف کے تجربے کو اگلے لیول پر لے جانا

شریعت کے مطابق ہونے کے علاوہ حق والٹ ایپ صارف کے تجربے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ پروجیکٹ کے والٹ کا مقصد کرپٹو میں آنے والے نئے افراد اور تجربہ کار صارفین دونوں کو آن بورڈ کرنا ہے۔ اسلامک ڈی سینٹر لائز ڈ مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حق والیٹ ایک جدید ایپ ہے ۔ جس میں صارف کے تجربے کو بڑھانے والی متعدد خصوصیات شامل ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ صارفین اپنے والٹ میں موجود اثاثوں پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ کرپٹو اسپیس میں محفوظ رہتے ہوئے ذہنی سکون کو یقینی بنا سکتے ہیں۔مزید یہ کہ حق والٹ نے یادداشت سے نمٹنے کے مشکل کام کو ختم کر دیا ہے۔ اضافی سیکیورٹی کے لیے ایپ میں ایک PIN کوڈ لاگ ان شامل کیا جاتا ہے۔ PINs کے علاوہ، صارفین اپنے ڈیوائسز کو بھی اس سے کنکٹ کر سکتے ہیں اور مستقبل میں صارفین ہارڈ ویئر پر مبنی کلیدی انتظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

حق کی لوکل کرنسی: ($ISLM)

حق کی لوکل کرنسی: اسلامک کوائن ($ISLM) حق شریعت کے مطابق اور اخلاقی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی نوعیت کی پہلی کر پٹو کرنسی اسلامک کوائن ($ISLM) کو لانچ کر رہا ہے ۔ بلاک چین نیٹ ورک کی مقامی کرنسی کے طور پریہ کر پٹو کرنسی پائیداری اور شفافیت کی امین ہے جبکہ آپ حق والیٹ کی معلومات Gnosis کے ذریعے لے سکتے ہیں ۔ دنیا کی مسلم کمیونٹی کے مالیاتی آلہ کے طور پراسلامک کوائن حلال اثاثہ کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔ اسے معروف اسلامی حکام کی طرف سے فتویٰ بھی جاری کیا گیا اور مشرق وسطیٰ کے بلاک چین ایوارڈز میں اس کرنسی نے سب سے زیادہ امید افزا ESG کرپٹو کا اعزاز جیتا ہے ۔ مسلم کمیونٹی کو بغیر کسی رکاوٹ کے لین دین تک رسائی اور بلاک چین مارکیٹ میں بااختیار بنانے کے علاوہ اسلام ڈالر اختراع اور انسان دوستی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ہر بار جب نیا ٹوکن جاری کیا جاتا ہے، ایورگرین DAO کو 10فیصد جاری کیا جاتا ہے۔ نتیجتاً، DAO اسلام سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے، مسلم خیراتی اداروں کو فنڈز عطیہ کر سکتا ہےاور براہ راست اقتصادی قدر پیدا کر کے کمیونٹی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ 1.5 ملین سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز اور کرپٹو کمیونٹی کے اراکین میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ اس پروجیکٹ کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ اسلامک کوائن 1 ستمبر 2023 سے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے تبادلے کیلئے لسٹڈ ہو جائے گا ۔

بلاک چین کو پاکستان کی مسلم کمیونٹی کے قریب لانا

حق والٹ شریعت کے مطابق بلاک چین اور اخلاقی پہلوؤں کو مد نظر رکھنے والے پہلے بلاک چین ایکو سسٹم کے طور پر انسان دوستی، شفافیت اور اختراع کو فروغ دیتا ہےاور پاکستان اور اس سے باہر کی مسلم کمیونٹی کو فائدہ پہنچانے کے لیے مقامی روایات اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے میں کوشاں ہے۔ جولائی 2023 میں حق نے سرمایہ کاروں سے 200 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کی جس سے پروجیکٹ کی کل فنڈنگ 400 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ اور یہ نئی سرمایہ کاری شریعت کے مطابق بلاک چین ایکو سسٹم کو پاکستان میں اور عالمی سطح پر وسعت دینے کے قابل بناتی ہے۔ HAQQ Wallet ایپ اسٹور ، گوگل پلے اور پروجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US