متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل گذشتہ روز جہاں فانی سے رخصت کر گئے۔ وہ کئی مہینوں سے علیل تھے اور برین ہیمرج کا شکار اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
(ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
کنور نوید حیدرآباد کے میئر اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رہ چکے ہیں۔